ٹرمپ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے سعودی عرب پر دباؤ بڑھا دیا

    نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کے دورہ کے دوران ریاض میں سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں اور ان کا یہ خواب ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرکے "ابراہیمی معاہدے" کا حصہ بن جاۓ ـ (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا کہ اگر ایسا ہو جائے تو مشرق وسطیٰ کے مستقبل کیلیے بہت اہم پیش رفت ہوگی ـ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو مان لینا میری عزت افزائی ہوگی اور سعودی عرب یہ فیصلہ مناسب وقت پر کر سکتا ہے ـ

  امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ ہونےو الی ملاقات میں شام پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ـ شام کو ایک نیا موقع دیا جا رہا ہے امید ہے ، شام کچھ کر کے دکھاۓ گا ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے قیام کیلیے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتا ہوں ، لیکن اگر ایران اپنی ضد پر قائم رہا تو پابندیوں کے ذریعے سخت پالیسیاں اپنائیں گے ـ ایران کے دہشتگردی کی بجاۓ تعمیری پالیسیاں اپنانے سے خطے ا ور دنیا میں امن کا قیام ہوگا ـ

    ٹرمپ کہا کہنا کہ پاک بھارت جنگ بندی کیلیے تجارت کو استعمال کیا گیا ـ اور دونوں ممالک کو بلایا کہ ایک دوسرے پر ایٹم بم برسانے کی بجاۓ تجارت کو فروغ دیتے ہیں ـ جس کی وجہ سے یہ جنگ ختم ہو گئی ۔ اگر پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو لاکھوں جانیں ضائع ہو جاتیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+