بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک بدر کر دیا
- 14, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کی حکومت نے (پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور) کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوۓ 24 گھنٹوں کے اندر اندر بھارت سے نکل جانے کا حکم دے دیا ـ دوسری طرف " انڈین میڈیا " نے بھارتی پنجاب سے پاکستان کیلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو افراد کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے ـ
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک رکن کیلیے جاسوسی کا کام کرتے تھے ـ ان میں سے ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل وحمل کی معلومات پاکستانی سفارتخانے کو فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ـ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں ایک عوت بھی شامل ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے