ترکیہ صدر نے ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کا کیا اعلان

     نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان)  نے ترک کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ، بھارت جنگ بندی پر خوشی ہوئی ہے ـ ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملوں اور پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں پر واضح مؤقف اپنایا ـ رجب طیب اردوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک ترین تناؤ کو کم کرنے کیلیے انتھک کوششیں کیں ـ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ اپنے بھائی شہباز شریف کو فون کرکے اہم گفتگو کی ـ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر وتحمل اور دانشمندانہ فیصلے پر مبارک باد بھی دی  ـ

   ترکیہ صدر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ہر اچھے اور برے وقت میں اس کے ساتھ  رہے گا ـ رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کو مشورہ دیا کہ  اشتعال انگیزی سے پرہیز کرے ـ اور میری خواہش ہے کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول سارے مسئلوں خاص طور پر پانی کے مسئلے کے حل میں آسانی پیدا کرے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+