ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ثابت کر دی
- 14, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان (رندھیر جسیوال) نے پریس کانفرنس کے دوران پہلگا م واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی پاکستان پر حملے کی تصدیق کر دی ـ پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے رندھیر جسیوال سے پہلگام واقعہ کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ 22 اپریل کے پہلگام واقعہ کی تحقیقات ابھی تک جاری ہیں ـ
رندھیر جسیوال کے اعتراف اور تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی (نریندر مودی) نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلیے اپنے ناپاک عزائم کیلیے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کر دیے ـ بھارتی حملوں میں بچوں اور عورتوں سمیت 26 بے گناہ افراد شہید ہوۓ اور مساجد بھی شہید ہوئیں ۔ بھارت کی یہ حرکت بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے ـ
منگل کے دن پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی حملوں میں بچوں اور عورتوں سمیت 40 شہری شہید ہوئے ، جبکہ پاک فوج کے 11 جوانوں نے بھی اپنے وطن کی حفاظت پر اپنی جان قربان کی ـ

تبصرے