ٹرمپ نے آئ فونز کے سی او کو بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے سے روک دیا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایپل کمپنی کی بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کل میری ایپل کے سی او سے اس معاملے پر بحث ہوئی ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے (ٹم کک) سے کہہ دیا ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ اچھا برتاؤ کیا لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ تم بھارت میں بڑے پیمانے پر اپنی پرڈکشن کی تیاری کا ارادہ رکھتے ہو لیکن میں ایسا نہیں چاہتا ـ

  امریکی صدر نے کہا کہ ایپل کمپنی نے امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا تھا ـ اور اب اسے چاہیے کہ امریکہ میں مزید سرمایہ کاری کرے تاکہ امریکی معیشت  میں بہتری آۓ ـ ٹرمپ کے مطابق ایپل کمپنی امریکہ میں آئی فونز کی پیداوار بڑھا رہی ہے لیکن اس حوالے سے تفصیل معلوم نہیں ـ

   دوسری طرف ایپل کمپنی بھارت میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہی ہے اور کچھ ہی سالوں میں دنیا کے 2 فیصد ایپل فونز بھارت میں تیار ہونے کی توقع کی جارہی ہے ـ ایپل ایسا چین پر انحصار کم کرنے کیلیے کر رہا ہے اب بھی ایپل کے زیادہ تر آئی شپ فونز چین  میں ہی تیار ہو رہے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+