غزہ میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر زمینی کارروائیاں جاری

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام صیہونی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس نے غزہ میں وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے ، اور فلسطینیوں کو کئی علاقے خالی کرنے کے احکام بھی جاری کردیے ہیں ـ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی دفاعی فورسز نے شمالی غزہ کے ایک ہسپتال سمیت کئی مقامات   پر زمینی حملے کیے ـ

   اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد قیدیوں کو آزاد کرانا اور حماس کا خاتمہ ہے ـ حماس کی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں سے جاری اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن میں اب تک مزید 140 فلسطینی شہید ، جبکہ 361 زخمی ہو چکے ہیں ـ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو قحط کی صورتحال سے بچانے کیلیے بنیادی خوراک کی فراہمی کی اجازت  دے گا ـ

   اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے  غزہ کی صورتحال  ظالمانہ اور غیر انسانی ہے ـ اقوام متحدہ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی  جارحیت کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کہ مزاق اڑا رہی ہیں ـ غزہ میں امدادی ناکہ بندی فور طور پر ختم کی جاۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+