ٹرمپ نے بھارت کے آم واپس بھیج کر اسے لاکھوں ڈالر کا جھٹکا دیا

    نیوز ٹوڈے : اکنامک نیوز کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی آموں کے 15 شپمنٹس امریکہ پہنچنے پر کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام مشکلات میں گھر گۓ ـ میڈیا کے مطابق بھارتی آموں کی یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعےامریکہ پہنچی لیکن امریکہ نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا ـ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا ـ لیکن جب یہ آم امریکہ کے "سان فرانسکو ، اٹلانٹا اور لاس اینجلس ایئر پورٹس" پر پہنچے توان کو مسترد کر دیا گیا ـ

    شارع ریزی ایک ایسا عمل ہے جس سے کیڑوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور پھل کی شیلف لائف کو بڑھانے کیلیے تابکاری کی کنٹرول شدہ غذائیتوں کو سامنے لاتا ہے ـ رپورٹ کے مطبق امریکہ نے بھارت کو کہا کہ وہ اپنےآم سمندر میں پھینک دے یا پھر انہیں واپس لے جائے ـ جس پر بھارت نے انہیں ضائع کرنے کا فیصلہ کیا ـ امریکہ کے اس فیصلے سے بھارت کو500000 امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+