بھارت ہوا ناکام (ارتھ آبزرویشن سسٹم ) کو خلا میں بھیجنے سے

    نیوز ٹوڈے : بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح  (ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی  ـ سی 61 راکٹ کے ذریعے آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے  کی کوشش کی گئی) ـ لیکن لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن ناکام ہو گیا ـ بھارت کی خلائی ایجنسی "آئی ایس آر او" نے  تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ وہ ای او ایس ـ 09  آبزرویشن سیٹلائٹ کو اس کے مقررہ مدار میں پہنچانےمیں ناکام رہی ـ 

       اس کی ناکامی کی وجہ لانچ وہیکل میں تکنیکی مسئلہ تھا ـ "بھارتی میڈیا" کا کہنا ہے کہ مشن کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے کمیٹی بنا دی گئی ہے ، تاکہ مسئلے کی وجوہات  معلوم کرکے آئندہ ان سے بچاؤ کی تدبیر کی جائے ـ بھارت 1960 سے خلائی تحقیق میں سرگرم عمل ہے ـ  بھارت نے 2014 میں ایک سیٹلائٹ کو مریخ کے گرد بھی بھیجا تھا ـ اور 2023 میں چاند کے جنوبی قطر کے نزدیک بھی بھارت خلائی جہاز بھیج چکا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+