سعودی ایئرلائن کا جہاز اترا 10 سال بعد تہران کے ایئر پورٹ پر

     نیوز ٹوڈے : سعودی عرب کی (فلائی ناس ایئرلائن) کا جہاز ہفتے کی رات حاجیوں کو لینے تہران ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ـ "سعودی سول ایوی ایشن" کا کہنا ہے کہ ایران کیلیے سعودی ایئرلائن کی پروازیں 2025 کے حج آپریشن کیلیے  چلائی گئی ہیں ـ سعودی ایئرلائن کے اس حج آپریشن میں  ایران کے شہر (مشہد) سے بھی حاجیوں کو حج کیلیے لے جایا جائے گا ـ

   حج آپریشن کے دوران سعودی ایئرلائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی ـ  2016 میں ایران میں قائم سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا ، جس کے بعد  دونوں ممالک  کے درمیان  2023 میں چین کی ثالثی میں دوبارہ  تعلقات  بحال ہوۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+