پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں ، سیکرٹری بھارتی وزارت خارجہ

    نیوز ٹوڈے : بھارتی سیکرٹری خارجہ (مسری وکرم) کا پیر کے دن پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہنا تھا کہ ' پاک ، بھارت جنگ بندی دو طرفہ تھی اس میں (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) کا کوئی کردار نہیں' ـ بھارت کے سیکرٹری خارجہ  نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی صدر نے ہم سے مداخلت کی اجازت نہیں لی انہیں خود ہی فرنٹ پر آنے کا شوق تھا اور وہ آ گۓ ـ وکرم مسری نے بتایا کہ پاک ، بھارت جنگ روایتی دائرے کے اندر رہی ۔ بھارت کو اسلام آباد سے کسی ایٹمی حملے کی دھمکی  یا اشارہ موصول نہیں ہوا ـ

  بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ سے پارلیمانی کمیٹی نے متعدد مرتبہ پوچھا کہ اس جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوۓ لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بناتے ہوۓ ان سوالوں کو ٹال دیا ـ اس سے قبل پاکستان نے  پیر کے دن "شاہین میزائل" کے استعمال کے بھارتی دعوے مسترد کر دیے  ۔ دفتر خارجہ کے مطابق شاہین میزائل سے متعلق بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+