روس اور یوکرین کے درمیان جلد ہی جنگ بندی مذاکرات کا عمل شروع ہو جائے گا ، ٹرمپ

    نیوز ٹوڈے : سوشل میڈیا پلیٹ فارم " ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ بیان میں امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے بیان جاری کیا کہ روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) کے ساتھ ٹیلی فون پر ان کی  2 گھنٹے بات ہوئی جو کہ بہت اچھی رہی ـ امریکی صدر نے اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات جلد ہی شروع ہو جائیں گے ـ

   ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ ہے ـ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لکھا کہ روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کا خواہشمند ہے ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے پاس روزگار اور وسائل کے حصول کا یہ بہت عمدہ موقع ہے ـ اور یوکرین بھی از سرنو تعمیر کے معاملے میں تجارت سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے ـ

   امریکی صدر نےبتایا کہ ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت سے متعلق یوکرین کے صدر زیلینسکی سمیت  یورپی کمیشن کے صدر ، اٹلی ،جرمنی فن لینڈ اور فرانس کو بھی مطلع کر دیا ہے ـ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نۓ مسیحی سربراہ پوپ لیونے بھی مزاکرات کی میزبانی آفر کی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+