کینیڈا ، فرانس اور برطانیہ نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی

     نیوز ٹوڈے : کینیڈا ، فرانس اور برطانیہ  کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جاری جارحیت بند نہ کی ، اور امدادی سامان کی ترسیل پر لگائی گئی پابندی ختم نہ کی تو یہ تینوں ممالک اس کے خلاف ممکنہ اقدامات کریں گے ـ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کیے گۓ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے عام معصوم شہریوں کیلیے بنیادی انسانی امداد کی فراہمی روکنا ناقابل قبول ہے اور یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے ـ

   ان تینوں ملکوں نے مغربی کنارے پر غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مخالفت کر دی ـ  برطانوی حکومت کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں اور اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے پر اور ٹارگٹڈ پابندیاں لگانے سے بھی نہیں کترائیں گے ـ ان ممالک کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاجب غزہ میں 2 ماہ سے جاری مکمل ناکہ بندی کے نتیجے میں انسانی بحران خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+