یوکرین کا 428 ڈرونز سے روس پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ
- 20, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے روس پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوۓ ہیں ـ روس کے دارالحکومت (ماسکو) سے بھی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ یہ یوکرین کا جنگ کے دوران اب تک کا روس پر سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا ـ یوکرین کے اس ڈرون حملے کی وجہ سے روس کو اپنے ہوائی اڈے بھی بند کرنے پڑے ، اور روس کی کچھ رہائشی عمارتوں کو بھی اس حملے میں نقصان پہنچا ـ
دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے 337 ڈرونز ہوا میں ہی تباہ کردیے اور صرف 91 ڈرونز روس کی زمین پر گرے ہیں ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلیے خود روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) کے ساتھ بات چیت کریں گے ـ
وسیم حسن

تبصرے