لاتعداد صلاحیتیں رکھنے والا جدید ترین چینی (جیوتیان ڈرون) اڑان بھرنے کلیے تیار

     نیوز ٹوڈے : چین کے سرکاری نشریاتی ادارے "سی سی ٹی وی" کے مطابق چینی جدید ڈرون کی پرواز "پیپلز لبریشن آرمی کی آپریشنل رینج" کو وسعت دینے کی جانب پہلا قدم ہے ـ چین کے اس جدید ڈرون (جیوتیان کا مطلب ہے بلند آسمان) جو کہ 50 ہزار فٹ کی بلندی تک اور 7 ہزار کلو میٹر تک لگاتار  پرواز کرنے کی طاقت رکھتا ہے ـ اس کا وزن 16ٹن ہے ـ یہ 6 ٹن تک اسلحہ اور چھوٹے ڈرونز بھی اپنے ہمراہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ـ

   جیوتیان ایک ساتھ 100 ڈرونز چھوڑ سکتا ہے ـ اور جیوتیان جیسے متعدد ڈرونز ایک ساتھ حملہ آور ہو کر دشمن کے دفاعی نظام کو مفلوج کر سکتے ہیں ـ جیوتیان کی خصوصیات میں نہ صرف لڑاکا مشن بلکہ "خفیہ معلومات ، نگرانی ، الیکٹرانک لڑائی ، سرحدی تحفظ ، سمندری نگرانی ، اور ایمر جنسی ریسکیو آپریشن" بھی شامل ہیں ـ چین کے اس ڈرون کو پہلی دفعہ پچھلے سال چین کے دفاعی شو میں پیش کیا گیا تھا جسے بغیر پائلٹ کے فضائی جنگی صلاحیتوں میں انقلابی اقدام تصور کیا جا رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+