روس کے ساتھ براہ راست مزاکرات کیلیے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، ترجمان کریملن
- 21, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان (دی میتری پیسکوف) کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کیلیے مذاکرات کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی جا سکتی ، کیونکہ اس معاملے میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کیلیے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ـ کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یہ مسئلہ ظاہری طور پر تو بہت سادہ سا لگتا ہے لیکن اس کے پیچھے کافی پیچیدہ معاملات ہیں ـ
روس کا مقصد تنازع کی اصل وجوہات کو ختم کرنا ہے ـ کریملن کے مطابق (امریکی صدر اور ولادیمیر پیوٹن) کے درمیان ہونے و الی بات چیت میں "ویٹی گن" کی تجویز پر کوئی بات نہیں ہوئی ـ روس کو معلوم ہے کہ یوکرین مذاکرات میں ویٹی گن کی تجویز کی وجہ سے رضا مند ہے ـ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے ـ اس معاملے پر میری پیوٹن سے فون پر 2 گھنٹے بات ہوئی ہے ـ

تبصرے