اسرائیلی فوج نے بڑے حملے سے قبل خان یونس کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا

     نیوز ٹوڈے : رات سے جاری "خان یونس" کے علاقے پر صیہونی فوج کے حملوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ غزہ میں نۓ زمینی آپریشن اور وحشیانہ کارروائیوں پر "کینیڈ ا، فرانس اور برطانیہ" نے اسرائیل پر پاندیاں لگانے کی دھمکی دے دی ـ 22 ملکوں نے اسرائیل سے  مطالبہ کر دیا کہ وہ غزہ میں امداد کی راہ میں کھڑی رکاوٹیں ختم کرے اور غزہ میں جاری فوجی جارحیت بند کرے ـ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ پر مکمل قبضہ نہیں ہو جاتا ، جنگ جاری رہے گی ـ

   نیتن یاہو نے تمام مطالبات مسترد کردیے ـ 2 مارچ سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد صرف 5 امدادی ٹرک داخل ہونے کی اجازت دی گئی ـ اقوام متحدہ نے اس امداد کو سمندر میں قطرے کے برابر  قرار دیا ـ "ایمنسٹی انٹرنیشنل" نے اسرائیل کے دوست ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ 80 دن کے بھوکے فلسطینیوں کی نسل کشی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+