امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے مناسب نتائج دکھائی نہیں دے رہے ، ایرانی سپریم لیڈر

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے تقریر کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نظر نہیں آ رہا ـ دونوں ممالک کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تناؤ جاری ہے ـ  آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ  مجھے توامریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات  سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ـ میں نہیں جانتا کہ کیا ہوگا ـ

   ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو نہ ماننا امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہے ـ 12 اپریل سے عمان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان  جوہری مذاکرات کے  دور ہو چکے ہیں ـ جن کو 2015 میں جوہری  معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا سب سے بڑا رابطہ مانا جا رہا ہے ـ دونوں ممالک نے 11 مئی کو ہونے والے آخری مذاکراتی دور کے بعد ایک اور ملاقات کیلیے رضا مندی ظاہر کی تھی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+