غزہ کی امداد مزید 2 دن تک بند رہی تو 1 ہزار بچے مر سکتے ہیں ، اقوام متحدہ

     نیوز ٹوڈے :   اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی امداد کی بندش بدستور جاری ہے ـ اور غزہ میں امداد کا ایک ذرہ بھی نہیں پہنچ رہا ـ اقوام متحدہ کے ترجمان (ڈوجارک اسٹیفن) نے کہا کہ ہماری امدادی ٹیمیں کئی دنوں سے "کرم ابو سالم" کے علاقے میں غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کیلیے منتظر ہیں لیکن ابھی تک غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں دی گئی ـ

  اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اگلے 2 دن تک غزہ میں امدادی سامان نہ پہنچایا گیا تو 1 ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جائیں گے ـ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے امداد سے غزہ کو بھرنا ہوگا اگر امدادی سامان نہ پہنچا تو غزہ کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی ـ اقوام متحدہ کے مطابق ایک دن قبل 5  امدادی ٹرک غزہ پہنچے لیکن صیہونی فوج نے سامان تقسیم نہیں ہونے دیا ـ امدادی سامان کے ٹرک اب بھی غزہ کی سرحد کے اندر موجود ہیں جن میں بچوں کی خوراک بھری ہوئی ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+