غزہ میں امدادی ناکہ بندی کے باعث برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے

    نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ (ڈیوڈ لیمی) نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جاری اس کی وحشیانہ  جارحیت کی وجہ سے نۓ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات ختم کرتے ہیں ـ  ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ 2030 کے دو طرفہ روڈ میپ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعاون کا جائزہ بھی لیا جائے گا ـ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں تعینات  اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ بلایا گیا ہے جس کے سامنے غزہ کی 11 ہفتوں کی امدادی بندش کا احتجاج کیا جائے گا ـ

   برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سفیر کو بتائیں گے کہ غزہ پر امداد کی بندش اسرائیل کا ظالمانہ اور ناقابل قبول عمل ہے ـ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ، اس کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+