پاکستان کیلیے جاسوسی کے الزام میں پکڑی گئی یوٹیوبر مودی سرکار کی پارٹی کارکن نکلی
- 21, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : 17 مئی کو پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں سے رابطے اور حساس معلومات فراہم کرنے کےالزام میں گرفتار کی جانے والی بھارتی خاتون (جیوتی ملہوترا) سے حاصل ہونےو الی معلومات سے معلوم ہوا کہ وہ "بی جے پی" کی فعال رکن ہیں ـ اور بی جے پی کے کئی اہم ایونٹس میں شامل ہو چکی ہیں ـ بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ جب ان کو سرحد پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اور ان سے شناخت معلوم کی گئی تو اس نے اپنا تعلق "بی جے پی ہریانہ" سےظاہر کیا ، جس پر بی ایس ایف کے اہلکار نے انہیں مزید تفتیش کیے بغیر چھوڑ دیا ـ
عوام نے سوشل میڈیا پر جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کو مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف ایک اور ناکام کوشش قرار دے د یا ـ عوام کے مطابق مودی کے پاکستان کے خلاف ایک نۓ فالس فلیگ کو جیوتی ملہوترا کے انسٹا گرام اور وی لاگس نے ناکام بنا دیا ـ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی غفلت ، تضاد اور بی جے پی کے مفادات کی ممکنہ حفاظت نے ایک اور سازش کو ناکام بنا دیا ـ

تبصرے