زخمی فلسطینی بچی کا عالمی رہنماؤں سے جنگ بند کروانے کا مطالبہ
- 22, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک معصوم فلسطینی بچی نے غزہ میں جاری جنگ کوبند کروانے کی اپیل کی ہے ۔ مظلوم بچی کا والد صیہونی فوج کے حملے میں شہید ہو گیا اور اس کو اہل خانہ سمیت نقل مکانی کرنا پڑی ـ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں بچی نے روتے ہوۓ درخواست کی کہ جنگ ختم کی جائے اور ہمیں سکھ کا سانس لینے دیا جاۓ ـ
بچی کا کہنا تھا کہ ہم بہت تھک چکے ہیں ہمارے اندر اور دکھ سہنے کی طاقت نہیں ـ غزہ کی معصوم بچی نے عالمی رہنماؤں کو مخاطب کیا اور کہا کہ ہمارے اوپر رحم کریں ـ ہماری تکیلف محسوس کریں ـ بچی نے کہا کہ ہمیں کوئی دوسرا راستہ دکھائیں ، ہم کس جانب جائیں ـ بچی نے عالمی رہنماؤں سے کہا کہ دیکھیں اور سنیں ، غزہ کے بچے اور لوگ کس حال میں ہیں ـ
اس سے قبل غزہ کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی ایک برطانوی سرجن نے کہا تھا کہ غزہ کے بچوں کے علاج کی نہ تو ادویات ہیں اور نہ ہی ان کے کھانے کیلیے خوراک غزہ کے بچے بھوکے مر رہے ہیں اور ہم انہیں بچا سکتے ہیں ـ

تبصرے