نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کیلیے رضا مندی ظاہر کردی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صیہونی فوج کے زمینی آپریشن کے بعد اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھنے لگا  ـ جس پر بدھ کے دن اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کیلیے رضامندی ظاہر کر دی ـ بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اگر عارضی جنگ بندی سے  قیدیوں کی رہائی  ممکن ہے تو ہم اس کیلیے تیار ہیں ـ البتہ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کر دیا کہ غزہ میں جاری آپریشن میں ان کا آخری ہدف پورے غزہ پر قبضہ کرنا ہے ـ

   بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ  فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس کے رہنما محمد سنوار) صیہونی فوج کے حملے میں مارے گۓ ـ میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے محمد سنوار کی شہادت کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ـ رپورٹ کے مطابق جاری مہینے کے آغاز میں جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال پر صیہونی فوج کے حملے میں حماس رہنما کو نشانہ بنایا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+