اسرائیل نے عالمی دباؤ پر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی

    نیوز ٹوڈے : غزہ میں امدادی سامان کی  ناکہ بندی کی وجہ سے اسرائیل کو کئی ملکوں کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیاں ملنے لگیں ـ برطانیہ نے بھی اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کیلیے ہونے والے مذاکرات معطل کردیے ، اور یورپی یونین نے بھی اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کی دھمکی دے دی ـ جس کی وجہ سے اسرائیل کو غزہ میں امدادی  سامان کی بندش ختم کرنا پڑی ـ اسرائیل کے مطابق اس نے غزہ میں 100 امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دے دی ہے ـ

   اسرائیل کا کہنا ہے کہ بدھ کے دن بچوں کی خوراک ، طبی سامان اور آٹے سے بھرے ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ـ لیکن اقوام متحدہ کے مطابق ابھی تک ضرورت مند افراد تک امدادی سامان کا ایک ذرہ بھی نہیں پہنچا ـ اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبر دار کیا تھا کہ غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کر چکی ہے اور 2 دن کے اندر اندر امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جائیں گے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+