صیہونی فوج کی یورپ کے سفارتی وفد کے اہلکاروں پر فائرنگ

     نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر (حنین) میں یورپی وفد پر کی گئی صیہونی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ـ حنین کیمپ کے اندر سے صیہونی فوج کی جانب سے فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی یورپی وفد کے ارکان اپنی جانیں بچانے کیلیے بھاگ کھڑے ہوۓ ـ سفارتی وفد میں یورپی ملکوں کے ساتھ عرب ممالک کے ارکان بھی شامل تھے ـ

   یورپ کا سفارتی وفد حنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے گیا تھا ، اور میڈیا والوں کے ساتھ حنین کا دورہ کر رہا تھا ـ دوسری طرف صیہونی فوج نے  یورپی وفد  پر فائرنگ کرنے کی معافی مانگتے ہوۓ کہا کہ دوران دورہ سفارتی اہلکار ، صیہونی فوج کے ساتھ طے شدہ راستے سے ہٹنے کی کوشش کر رہے تھے ـ صیہونی فوج کے مطابق یورپی وفد ایسے علاقے میں چلا گیا جہاں جانے کی اسے اجازت نہیں دی گئی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+