ٹرمپ نے "ہارورڈ یونیورسٹی" کو غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دینے سے روک دیا
- 23, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) نے جمعرات کے دن "ہارورڈ یونیورسٹی" کا غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دینے کا اختیار کینسل کر دیا ـ امریکی اخبار کے مطابق سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی (کرسٹی نوم) نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط کے ذریعے امریکی صدر کے اس فیصلے سے مطلع کیا ـ اس کی وجہ یونیورسٹی میں جاری ہوم لینڈ کرسٹی کی تفتیش کو قرار دیا گیا ـ
امریکی سیکیورٹی ایجنسی "ہوم لینڈ سیکیورٹی" کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفیکیشن ختم ہو چکی ہے ـ جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی نۓ غیر ملکی طالب علموں کو داخل نہیں کر سکتی ، اور یونیورسٹی میں موجود زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں کو بھی یونیورسٹی سے نکالنا ہوگا ـ
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوۓ شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے یونیورسٹی اور پورے ملک کو شدید نقصان کا سامنا ہوگا ـ اس سے قبل امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ملنے والی اربوں ڈالر کی امداد بھی روک دی تھی ـ

تبصرے