پاکستانی 15ہزار روپے کے ڈرونز کو تباہ کرنے کیلیے 15 لاکھ کے میزائل کیوں استعمال کیے کانگریس لیڈر کا مودی سے سوال

     نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سیاسی پارٹی (کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیورا) نے مودی سرکار سے سوالات کی بھرمار کر دی ـ وجے واڈیٹیورا نے آپریشن سندور میں ہوۓ نقصانات اور خرچے کی وضاحت طلب کر لی ـ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ پاکستان نےچین کے تیار کردہ 5000 ڈرونز بھیجے جن کو تباہ کرنے کیلیے مودی حکومت نے 15 لاکھ کے میزائل استعمال  کیے ـ

   وجے واڈیٹیورا کا کہنا تھا کہ حکومت بتاۓ کہ پاکستان نے رافیل طیارہ تباہ کر دیا  تھا ـ اور اس جنگ  میں ہمارے کتنے فوجی جوان مارے گۓ ـ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کے کہنے پر جنگ کیوں روکی گئی ـ عوام حقیقت سے آگاہی چاہتی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+