واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل
- 23, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ (کرسٹی نوم) کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واشنگتن ڈی سی میں یہودیوں کے ایک میوزیم کے نزدیک پیش آیا واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ـ ہوم لینڈ سیکرٹری نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکارایک مرد اور ایک عورت ہلاک ہو گۓ ـ
رپورٹ کے مطابق جس وقت فائرنگ کی گئی اسرائیلی سفیر موقع پر موجود نہیں تھے ـ واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کے مطابق فائرنگ کے شبے میں ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ـ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کو قریب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ـ
وسیم حسن

تبصرے