رافیل کی تباہی کے افسوس میں "ایئر فرانس" نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال بند کر دیا
- 23, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : ایئر فرانس کی "دہلی ، بنگلور ، ممبئی اور احمد آباد" جانے والی پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی بجاۓ لمبا سفر طے کرکے اپنی منزل تک جانے لگی ہیں ، جبکہ ایئر فرانس کی دوسرے ملکوں کو جانے والی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے کترانے لگی ہیں ـ پاک ، بھارت کشیدگی کے وقت "برٹش ، امارات ، سوئس ایئر اور لفتھانزا" نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنا بند کر دیا تھا ـاور تمام بین الاقوامی پروازیں لمبا سفر طے کرتے ہوۓ امرتسر ، ممبئی ،دہلی اور احمد آباد جانے لگی تھیں ـ
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد باقی غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازوں نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنا شروع کر دی ہے ۔ بھارت سمیت کئی دوسرے ملکوں کیلیے برٹش ، سوئس ، لفتھانزا ،امارات اور اتحاد کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں ـ
لیکن بھارتی ایئر لائنز کی طرح ایئر فرانس بھی لمبا سفر کرکے پاکستانی فضائی حدود سے کترا رہی ہے ـ جس سے ایئر فرانس کی ان پروازوں پر لاکھوں ڈالر کے اضافی ایندھن کے اخراجات پڑ رہے ہیں ـ

تبصرے