امریکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے خاتون زخمی

    نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکیورٹی ایجنسی "سی آئی اے کے ہیڈ آفس"  کے باہر ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی تو کار کے نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر دی ـ   کار میں سوار ایک خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ، جس سے طبی امداد کے بعد جانچ پڑتال  کی جا رہی ہے ـ

   پولیس کی جانب سے خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے ، لیکن تاحال اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ تفتیشی عمل کے بعد میڈیا کو آگاہی دی جاۓ گی ـ فائرنگ کی اصل وجوہات سامنے نہیں آئیں ، البتہ موقع پر موجود افراد کے مطابق کار سوار خاتون نے مرکزی دروزے سے ہیڈ آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی ـ امریکی خفیہ ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر (واشنگٹن ڈی سی سے 9 میل کے فاصلے پر ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی) میں قائم ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+