غزہ کے لوگوں کی جانیں بچانے والی (ڈاکٹر عالہ النجار ) اپنے 9 بچے گنوا بیٹھی
- 26, مئی , 2025
نیوز ٹودے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی غزہ کے شہر (خان یونس میں ایک لیڈی ڈاکٹر عالہ النجار) کے گھر پر بمباری سے ڈاکٹر عالہ النجار کے 9 بچے شہید ہو گۓ ـ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عالہ النجار کے 10 بچے تھے ، جن میں سے صرف ایک زندہ بچا ـ شہید ہونے والے بچوں کی عمریں 9 ماہ سے لے کر 12 سال تک تھیںں ـ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی بمباری سے لیڈی ڈاکٹر کا خاوند اور زندہ بچ جانے والا بچہ بھی زخمی ہو گۓ ـ
رپورٹ کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کے حملوں میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ 7 اکتوبر سے لے کر آج تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار 9 سو تک پہنچ چکی ہے ـ اور 1 لاکھ 22 ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوۓ ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے