شمالی یمن میں امریکی بمباری سے (القاعدہ) کے 9 ارکان ہلاک
- 26, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن پر ہوۓ امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک ہو گۓ ہیں ـ ا طلاعات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی بمباری سے القاعدہ کا مقامی رہنما بھی ہلاک ہو گیا ـ جمعہ کی شام کو امریکہ نے شمالی یمن کے علاقے پر بمباری کی ۔
جاری مہینے کے شروع میں امریکہ نے یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت (انصاراللہ) کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ـ جب سے غزہ جنگ کا آغاز ہوا تھا انصاراللہ ، فلسطین کی حمایت میں مسلسل بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی اور اس کے حمایتی ملکوں کے جہازوں کو نشانہ بنا رہی تھی ـ
وسیم حسن

تبصرے