صیہونی فوج غزہ کے 77 فیصد حصے پر قابض ہو چکی ہے
- 26, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج زمینی حملوں سے غزہ کے جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد حصے پر قابض ہو چکی ہے ـ اسرائیل نے شہری علاقوں میں فوج تعینات کرکے لوگوں کو گھروں سے جبری بے دخل کردیا ـ صیہونی فوج نے غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیاں اپناتے ہوۓ مسلسل بمباری سے فلسطینی شہریوں کو ان کے علاقوں ، گھروں اور زمینوں تک جانے سے روک کر یہ قبضہ حاصل کیا ـ
اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی توسیع کی روک تھام کیلیے مناسب اقدامات کرے ـ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق صیہونی فوج کی مسلسل غزہ میں نسل کشی جارحیت اور غزہ کے وسیع علاقے پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے