روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن) کے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کا ڈرون حملہ

    نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا کہ (ولادیمیر پیوٹن) کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی کرسک کے علاقے کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو  یوکرینی ڈرونز نے ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو گھیرے میں لے لیا ـ ہیلی کاپٹر نے بر وقت کارروائی کرتے ہوۓ دفاع بھی کیا اور یوکرینی ڈرونز کو بھی مار گرایا ـ

   یوری داشکن کا کہنا تھا کہ ایک ہی وقت میں ڈرونز کو بھی تباہ کیا گیا اور صدارتی ہیلی کاپٹر کی محفوظ پرواز کو بھی یقینی بنایا گیا ـ روسی فضائی کمانڈر کے مطابق تمام فضائی اہداف کو تباہ کرکے یوکرین کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ـ میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن مقامی رضاکاروں ، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات کرنے کیلیے کرسک گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+