اسرائیل نے بنایا غزہ کے سکول کو نشانہ ، 25 افراد شہید درجنوں زخمی
- 27, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے (فاہمی الجرجاوی سکول) جس میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوۓ تھے ۔ اتوار کے دن صیہونی فوج نے بمباری شروع کر دی ـ سکول پر بمباری سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گۓ ـ سکول پر صیہونی فوج کی بمباری سے 25 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ـ
سول ڈیفنس کی ٹیم تاحال سکول کے اندر موجود ہے ـ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی بمباری سے سکول کا آدھا حصہ تباہ ہو چکا ہے ـ اور صیہونی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ابھی بھی کئی افراد کی لاشیں نکالنے کیلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ـ غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم بند کراوۓ جائیں ـ
دوسری طرف یمن کی حوثی جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مرکزی بین گوریون بین الاقوامی ائرپورٹ پر میزائل داغے ہیں ـ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حوثی جماعت کے میزائلوں کو نشانے پر پہنچنے سے قبل فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے ـ

تبصرے