غزہ پہنچنے والی امداد حماس نہیں بلکہ بھوک کے مارے فلسطینی لوٹ رہے ہیں ورلڈ فوڈ پروگرام
- 27, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق (ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والے امدادی سامان کو حماس کے لڑاکے لوٹ نہیں رہے ـ ورلڈ فوڈ پوگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ جیسے ہی فلسطین کے رہائشی امدادی سامان کا ٹرک دیکھتے ہی اس کی جانب دوڑ پڑتے ہیں ـ اس میں حماس کا کوئی ہاتھ نہیں ـ
اصل وجہ یہ ہے کہ فلسطین میں لوگ بھوکوں مر رہے ہیں ـ دوسری جانب فرانس کے دارالحکومتی شہر (پیرس) میں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا ـ مظاہرین نے اسرائیل مخالف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اور فلسطین کو "آزاد کرو" کے نعرے لگا رہے تھے ـ احتجاج میں شریک مظاہرین نے غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ـ
وسیم حسن

تبصرے