لندن کے علاقے (برینٹ) میں مکان میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 4افراد جل کر ہلاک

     نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل لندن کے (شمال مغربی علاقہ برینٹ) میں  بنے ایک گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گۓ ـ لندن کی پولیس نے آگ میں جل کر ہلاک ہونے والے پاکستانی خاندان کے افراد کے نام ظاہر کردیے ہیں ـ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں ایک 43 سال کی عورت جس کا نام (نصرت عثمان ، 15سالہ مریم میکائیل ، موسیٰ عثمان) جس کی عمر 8 سال تھی ، جبکہ ایک معصوم  4 سالہ بچہ رئیس عثمان ہیں ـ

  جبکہ اسی خاندان کی ایک  70 سالہ عورت اور ایک جوان لڑکی زخمی بھی ہوئی ہیں ، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ لندن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے ـ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 3 منزلہ مکان مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا ہے ـ متاثرہ پاکستانی خاندان پچھلے 20 سال سے برطانیہ میں مقینم تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+