کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستان سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا ہے ، جس میں پچھلے 19 سال سے ویزوں پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ـ  پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو کویت میں داخلے کیلیے  ورک ، وزٹ ، فیملی ، کمرشل اور سیاحتی ویزے دیے جانے لگے ہیں ـ کویت شعبہ صحت میں 12 سو پاکستانی نرسوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے جس کی پہلی کھیپ جلد ہی کویت روانہ ہو جائے گی ـ 2011 سے کویت کے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے افغانستان ، ایران ، شام اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا دینے پر پابندی لگا رکھی تھی ـ

   جس کے بعد کویت کی حکومت کے ساتھ متعدد مرتبہ ویزا پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کیلیے پاکستانی حکام کے مذاکرات بھی ہوۓ ـ فوکل پرسن براۓ اور سیزپاکستانیز نے کویت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانیوں کو کویت میں ملازمت ، کاروبار اور سیرو تفریح کے مواقع ملیں گے ـ اور ویزا کے حصول کیلیے لمبے انتظار کی زخمت بھی نہیں کرنا پڑے گی بلکہ آن لائن پلیٹ فارم سے کویت کے ویزے حاصل کیے جا سکتے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+