شراب پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے خبریں غلط ہیں سعودی حکام

     نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نےمیڈیا سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ سعودیہ میں پچھلے 75 سال سے شراب نوشی پر لگائی گئی پابندی (فیدفا ورلڈ کپ) کے دوران ہٹاۓ جانے کی خبریں غلط ہیں ـ سعودی حکام کے مطابق شراب پر لگائی گئی پابندی ہٹانا تو دور کی بات اس پر کبھی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں رہی ـ

  سعودی حکام کے مطابق اسلام کی مقدس سرزمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شراب  بیچنے یا پینے کا تصور بھی ناقابل قبول ہے ـ  سعودی عرب سے متعلقہ یہ غلط خبر سب سے پہلے ایک غیر معروف (وائن بلاگ) نے شائع کی جو کہ بعد میں بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ـ (سعودی ولی عہد محمد بن سلمان) کی زیر قیادت سعودی حکومت نے جاری سالوں میں ملک کے اندر کئی سماجی اصلاحات کی ہیں جیسے عورتوں کی ڈرائیونگ پر پابندی کو ختم کرنا

     پبلک مقامات پر مردوں اور عورتوں کی علیحدگی کے قانون کا خاتمہ اور مذہبی پولیس کے اختیارات کم کرنا ـ لیکن شراب بیچنےاور استعمال کرنے  پر لگائی گئی  پابندی ختم نہیں کی گئی ـ یہ پابندی تاحال قائم ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+