شمالی غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں مزید 50 فلسطینی شہید

   نیوز ٹوڈے : بین الااقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ میں موجود ریسکیو حکام نے بتایا کہ پیر کے دن غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری سے 52 فلسطینی شہید ہوۓ ، جن میں سے 33 سکول پر حملے میں شہید ہوۓ ـ غزہ کی "سول ڈیفنس ایجنسی" کے مطابق سکول پر بمباری میں شہید ہونے والوں میں زیداہ تعداد بچوں کی ہے ـ

  دوسری جانب صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ سکول میں دہشتگردوں نے پناہ لے رکھی تھی اس لیے اس پر حملہ کیا گیا ـ دوسری طرف قطر میں حماس اور امریکہ کے (نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف) نے  غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 دن تک جنگ بندی عمل میں لائی جاۓ گی اور معاہدے کے مطابق دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جاۓ گا ـ

   معاہدے کے تحت 5 اسرائیلی قیدیوں کو جنگ بندی کے پہلے دن اور 5 جنگ بندی کے آخری دن رہا کیے جائیں گے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) جنگ بندی معاہدے اور غزہ سے صیہونی فوج کی واپسی کے ضامن ہوں گے ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز ماننے سے انکار کر دیا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+