سعودی عرب کے خلاف تنقیدی بیانات دینے والا ایرانی عالم گرفتار
- 28, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی پوسٹ جاری کرنے والے ایرانی عالم کو گرفتار کر لیا گیا ـ ایران کے (عالم رضا قاسمیان) حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچے تو ان کو حراست میں لے لیا گیا ـ ایرانی عدلیہ نے سعودی عرب کے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوۓ ایرانی عالم رضا قاسمیان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اطلاعات نے اس خبر پر کسی بھی قسم کی کوئی بات چیت سے نہیں کی ـ دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ (عباس عراقچی) کا ایرانی عالم کی گرفتاری پر مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں ـ اور خاص طور پر حج کے موقع پر ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہیں ـ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ـ

تبصرے