چین کی کیمکل کمپنی میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، 6افراد ہلاک 19زخمی
- 28, مئی , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کےمطابق آتشزدگی کا خوفناک دھماکہ چین کی (شانڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کمپنی) کی ورکشاپ میں ہوا ـ جس کے بعد آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے ـ چین کی یہ فیکٹری 46 ہیکٹر پر قائم ہے جس میں "زرعی ادویات ، کیمیائی اجزا اور میڈیسن" تیار کی جاتی ہیں ـ اس کیمیکل فیکٹری میں 300 سے زیادہ ورکر کام کرتے ہیں ـ آگ اتنی شدید اور ہولناک تھی کہ فائر بریگیڈ کی 55 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلیے موقع پر پہنچ گئیں ـ
ریسکیو آپریشن کے دوران 55 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 ورکرز جاں بحق ہو گۓ ـ آگ بجھانے کیلیے 232 ریسکیو اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیے ـ فیکٹری کے 6 ورکرز تاحال غائب ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کے وقت وہ کام پر موجود تھے اور شاید کہ ملبے کے نیچے دبے ہوۓ ہیں ـ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ارد گرد کی عمارتیں بھی نقصان سے نہ بچ سکیں ـ

تبصرے