غزہ پر صیہونی جارحیت ناقابل برداشت ہے ، جرمن چانسلر

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوا ہے آج پہلی مرتبہ جرمنی نے اس کی جارحیت کو تسلیم کیا ہے ـ جرمنی کے چانسلر (فریڈرک مرز نے فن لینڈ کے شہر ترکو) میں بات چیرت کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جنہوں نے غزہ میں صیہونی فوج کی حیوانیت پر آواز اٹھائی لیکن اب تو فلسطینی عوام پر اسرائیلی حیوانیت کی حد ہی ختم ہو چکی ہے ـ

  فریڈرک مرز کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھل کر کہہ رہا ہوں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ناقابل بیان نہیں بلکہ ناقابل برداشت ہے ـ جرمن چانسلر نے کہا کہ اب غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری دہشتگردی کے خاتمے کیلیے نظر نیں آتی ـ فریڈرک مرز نے کہا کہ اسرائیل کے ان اقدام سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا مقصد کیسے حاصل ہو رہا ہے ـ جاری ہفتے میں ہی جرمن چانسلر کی اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+