یوکرین نے روس کے سائبیریا فضائی اڈے پر حملہ کرکے 40 سے زائد بمبار طیارے تباہ کر دیے

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کا روس کے بارڈر کے اندر کیا جانے والا طویل ترین فاصلے پر یہ پہلا حملہ ہے ـ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی غیر تصدیق شدہ خبروں اور ویڈیوز میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ روس کی (بیلیا ایئر بیس) پر اس کے اسٹریٹجک طیاروں کو آگ لگی ہوئی ہے ـ یہ طیارے لمبے فاصلے پر موجود اہداف کو روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ـ

   روس کی یہ ایئر بیس روس کے علاقے ایئر کٹسک کے شمال میں  جنگ کے میدان سے  ہزار کلو میٹر دور قائم ہے ـ رپورٹ کے مطابق کیف میں موجود یوکرین کی خفیہ ایجنسی کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی داخلی سیکیورٹی ایجنسی "ایس بی یو" نے ڈرون حملے سے روس کی ایئر بیس پر حملہ کرکے اس کے 40 سے زائد لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا ـ یوکرینی اہلکار کا کہنا تھا کہ اس حملے میں روس کے (ٹی یو 95 اور ٹی یو 22 ) بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+