امریکہ نے الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی
- 05, جون , 2025
نیوز ٹوڈے : الجزائر نے غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر ، جن میں پاکستان بھی شامل تھا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پیش کی ـ اس قرار داد میں غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی رسائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ـ لیکن امریکہ نے الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کردہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ـ
سلامتی کونسل کے پاکستان سمیت 15 میں سے 14 ارکان غزہ جنگ بندی کے حق میں تھے ، جبکہ صرف امریکہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی ـ غزہ میں اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے سابقہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 45 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ
وسیم حسن

تبصرے