صیہونی فوج کے حملوں میں امدادی تنظیم کے 57 کارکن شہید
- 13, جون , 2025
نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی ، بلکہ ان میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ـ آج بھی خان یونس سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی ـ " فلسطینی وزارت صحت" کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوارن صیہونی فوج کی بمباری سے 474 فلسطینی زخمی ہو گۓ ، جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے تاحال لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ـ
دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کی بھی صیہونی فوج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ـ 'القسام بریگیڈ نے خان یونس میں صیہونی فوج کے جوانوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے' ۔ صیہونی فوج کے سربراہ (ایال ضمیر) نے شمالی غزہ کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ـ ایال ضمیر کا کہنا تھا کہ حماس کے خاتمے کیلیے ہر حد پار کریں گے ـ

تبصرے