غزہ میں 4 مہینے بعد امدادی سامان کے ٹرک داخل ہو گۓ

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ شہر " دیرالبلاح اور المواصی"  میں فوجی کارروائیاں روزانہ صبح 10 بجے سے لے کر شام 8 بجے تک بند رہیں گی ـ انہی اوقات میں شہریوں اور امدادی قافلوں کی  آمد ورفت کیلیے مخصوص راستے بھی کھلے رہیں گے ـ دوسری طرف اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دعوے مشکوک ہیں ، فضائی امداد نہ صرف ناکافی بلکہ شہریوں کیلیے خطرناک بھی ہے ـ

    اقوام متحدہ کے ادارے براۓ فلسطین کی سربراہ (فلپ لازارینی) کا کہنا ہے کہ فضائی امداد مہنگی ، مضر صحت اور بعض حالات میں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے ـ مصر اور اردن  سے بھی زمینی راستے امدادی سامان کی روانگی کی ویڈیوز  منظر عام پر آئی ہیں ۔ دوسری طرف اسرائیلی صدر (اسحاق ہرزاگ) کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک کی کمی کی وجہ اقوام متحدہ کے ادارے کی ناکامی  ہے اور حماس کے امدادی سامان کا غلط استعمال ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+