کمبوڈیا ، تھائی لینڈ جنگ نے پاک ، بھارت کشیدگی کی یاد تازہ کرا دی ، ٹرمپ
- 28, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پر اپنے اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ہیغام میں لکھا کہ میری کمبوڈین وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے اور اب تھائی کے قائم وزیر اعظم سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کو جنگ بندی کیلیے راضی کیا جاسکے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اس وقت امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری ہیں ـ لیکن جب تک جنگ جاری ہے کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دونوں ممالک کو دو ٹوک بتا دیا ہے کہ جب تک جنگ بند نہیں ہوگی امریکہ ان کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا ـ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تھائی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کا مثبت رزلٹ سامنے آیا ، دونوں ملک جنگ بندی کیلیے آمادہ ہوگۓ ، جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جاۓ گا ـ امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی وجہ سے پہلی دفعہ کی بات چیت سے ہی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا اور جلد ہی ان کے ساتھ تجارتی معاہدے بھی طے پا جائیں گے ـ

تبصرے