یوکرین جنگ کی وجہ سے امریکہ اور چین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گۓ

     نیوز ٹوڈے : قائم مقام امریکی سفیر (ڈروتھی شیا) نے الزام عائد کیا ہے کہ چین اور کچھ دوسرے ملک روس کو ایسی اشیاء مہیا کر رہے ہیں جن سے اس کا فوجی اور صنعتی نظام مستحکم ہو رہا ہے ـ ڈروتھی شیا نے کہا کہ چین فوری طور پر روس کو ایسی اشیاء کی فراہمی بند کرے جو اس کی جارحیت میں مدد کر رہی ہیں ـ دوسری طرف چین کے نائب مندوب (کنگ شوانگ) کا کہنا ہے کہ امریکہ کا الزام بے بنیاد ہے یوکرین جنگ میں چین کا کائی حصہ نہیں ہے اور نہ ہی چین نے یوکرین یا روس کو ہتھیار فراہم کیے ہیں ـ

   کنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ دوسروں پر الزامات لگا کر تنازعہ کو بڑھا رہا ہے حالانکہ چین ہمیشہ سے امن کے قیام کا حامی رہا ہے ـ پچھلے ہفتے چینی وزارت خارجہ نے بھی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ چین کو امریکہ کی یکطرفہ غیر قانونی پابندیاں اور بیرونی ممالک کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں ـ امریکہ ، چین تنازعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین جنگ کے  عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں اور امریکہ ، روس کو اکیلا کرنے کیلیے چین سمیت اس کے تمام معاشی اتحادی  ممالک پر  دباؤ ڈال رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+