ایران نے دہشتگرد تنظیم "مجاہدین خلق" کے 2 ارکان کو پھانسی پر لٹکا دیا
- 28, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (تسنیم) کی دی گئی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد جماعت "مجاہدین خلق" کے دو ارکان (مہدی حسنی اور بہروز احسانی) کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ـ جن کو (فردین اور بہزاد) کے القاب سے پکارا جاتا تھا ـ رپورٹ کے مطابق دونوں دہشتگردوں پر الزام تھا کہ یہ "لانچرز اور ہیڈ میڈ مارٹرز " کا استعمال کرکے رہائشی عمارتوں ، انتظامیہ ، سروس سائٹس ، ٹریننگ سینٹرز اور فلاحی جماعتوں کو نشانہ بناتے تھے ـ معاشرے میں افرا تفری پھیلانے کیلیے شہریوں کے قتل عام میں بھی ملوث تھے ـ
دونوں دہشتگرد مجاہدین خلق تنظیم کے معاونین کے ساتھ رابطے میں تھے ـ اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلیے تہران میں ایک گھر کراۓ پر لے رکھا تھا ـ دوسری جانب "انٹر نیشنل ایمنسٹی" کا کہنا ہے کہ ٹرائل غیر منصفانہ تھا ـ انٹرنیشنل ایمنسٹی کے مطابق دونوں افراد کو 2022 میں حراست میں لیا گیا تھا اور ایک ٹرائل میں دونوں بے گناہ ثابت ہو چکے تھے ـ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براۓ انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ایران میں 2024 میں 901 افراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا جو کہ 2015 کے بعد صرف ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے ـ

تبصرے