اسرائیلی وزیر دفاع نے "آیت اللٰہ خامنہ ای " پر براہ راست حملے کی دھمکی دے دی

      نیوز ٹوڈے :اسرائیلی وزیر دفاع (اسرائیل کارٹز) نے اتوار کے دن "رامون ایئر فورس بیس" کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو مزید دھمکایا تو اسرائیل ، ایران پردوبارہ حملے شروع کر دے گا ـ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اس مرتبہ اسرائیل براہ راست ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللٰہ خامنہ ای) کو نشانہ بناۓ گا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک اسرائیلی اخبار  کو دیے گۓ انٹر ویو کے دوران کہا کہ میں خامنہ ای کو دو ٹوک الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اب اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو ہمارے لڑاکا طیارے تہران تک پہنچیں گے اور اس مرتبہ یہ حملہ شخصی ہوگا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+